بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ اگر لوگوں کو یہ لگتا ہے
کہ وہ نیشنل فلم ایوارڈ کے قابل نہیں ہیں تو وہ اسے واپس لے سکتے ہیں۔'رستم' کے لیے نیشنل ایوارڈ جیتنے والے اس اداکار نے کل کہا، میں فلم
انڈسٹری میں کم از کم 25 سال سے کام کر رہا ہوں اور میں نے یہ
دیکھا ہے ہر
بار جب کوئی نیشنل ایوارڈ حاصل کرتا ہے تو اس بات پر بحث شروع جاتی ہے کہ
کون اس کا حقدار ہے۔ ہندی فلموں کے لئے اسٹنٹ کرنے والےمووی اسٹنٹ آرٹسٹ ایسوسی ایشن کے
پروگرام میں پہنچے اکشے نے اپنے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا،مجھے
یہ اعزاز 25 برسوں تک کام کرنے کے بعد ملا ہے۔